کشمیری خواتین کی گرفتاری قابض بھارتی انتظامیہ کی نئی پستی ہے، محبوبہ مفتی


 سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے  بھارت مخالف نعرے لگانے کی پاداش میں دو کشمیری خواتین کی گرفتاری  پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ایک ٹویٹ میں جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ی خواتین کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی نئی پستی ہے جو دہلی میں اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بھارت لوگوںکے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی کایہ ردعمل سرینگر میں بھارت مخالف نعرے لگانے پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔