بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ

لاہور(صباح نیوز) بلوچستان پولیس کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اداروں کیخلاف بیانات دینے کا الزام ہے، اور کوئٹہ میں کیس زیرسماعت ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں کیس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی سراسر خلاف ورزی ہے، اعلی عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں، اور وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزرائے اعلی کو طلب کیا جائے۔