ٹورنٹو(صباح نیوز) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار قوی خان کو کینیڈا کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔قوی خان کا 80 برس کی عمر میں گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا اور وہ کچھ ماہ سے علاج کے کیلئے کینیڈا میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھے۔
نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی سمیت، برادری کے افراد، رشتہ اور سینیئر اداکار شاہد حمید اور محمود اختر بھی شریک تھے۔قوی خان نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کو شاندار خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔وہ پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور متعدد اسٹیج ڈراموں میں بھی شامل رہے۔