کوئٹہ ،گیس لیکج دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،4زخمی


کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں5 افراد ملبے تلے دب کرجبکہ ایک جھلس کر جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔