لاہور(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چوہدری شجاعت حسین گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس پر انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چودھری پرویزالہی نے اپنی اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ اس پر سابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالہی کا شکریہ ادا کیا