اسلام آباد(صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.88 فیصد رہی۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔