کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی


کراچی(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز کو باآسانی 66رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔

کپتان محمد رضوان نے 25 گیندوں پر 29 رنز بنائے جب کہ شان مسعود 25، انورعلی 12 اور اسامہ میر نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔میچ میں شعیب ملک اور تبریز شمسی نے 3،3 وکٹیں لیں جب کہ عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں دو/دو وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا تھا کہ موسی خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

عماد نے بتایا تھا کہ میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے، ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیے بالنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔