اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ16ہزار سے زائد برطرف ملازمین بحالی کیس کا اہم فیصلہ کل سنائے گی، حکومت نے تجویز دی ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے ۔
عدالت عظمی کو تجویز دی گئی ہے کہ ایک تا 7 گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا جائے ، گریڈ 8 تا 17تک ملازمین کو پبلک سروس ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا ، یہ عمل تین ماہ میں مکمل ہو گا، ملازمین کی ماضی کی سروس ایڈ ہاک تصور ہو گی ، جو ملازمین ریٹائر ہو گئے یا انتقال ہو گئے انکے معاملات ماضی کا حصہ تصور کیے جائیں۔اٹارنی جنرل نے تحریری سفارشات جمع کرا دیں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔