اسلام آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت 25 فروری بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے پریس کلب کے سامنے سانحہ بارکھان کے خلاف مظاہرہ ہوگا۔
ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے اسلام آباد کی تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اس ظلم کے خلاف بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں اور احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔