لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری محمد اسلم سلیمی کے بڑے بھائی چوہدری رشید احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پروفیسر محمد ابراہیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، شیخ القرآن ولحدیث مولانا عبدالمالک، ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر قائدین نے بھی چوہدری رشید احمد کی وفات پر دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔