نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر کا پہلا راؤنڈ پاکستان کے نام

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں جاری نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر  میں  پاکستان کی ٹیم آف فور نے تمام ٹیموں کو پچھاڑ دیا اردن کی ٹیم دوسرے اور شام کی تیسرے نمبر پر رہی جبکہ سنگل مقابلوں میں اردن کا گھڑ سوار پہلے اور پاکستانی سوار دوسرے نمبر پر اور اردن کا ہی تیسرے نمبر پر رہا ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو دن کا کھیل باقی  ہے ۔

انتطامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ اسکور کرنے والی دو ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرینگی۔ نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان میں پہلی بار ہورہے ہیں جس میں بیلاروس ، ایران ، شام اردن اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان گھڑ سواری فیڈریشن کے صدر سلطان محمد علی  نے ٹیموں کا استقبال نے کیا  جبکہ صدر گھڑ سواری فیڈریشن صاحبزادہ سلطان نے پہلے دن کے کامیاب سواروں کو میڈل پہنائے۔