پی ایس ایل آٹھویں سیزن کا باقاعدہ آغاز کل ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے ہوگا


ملتان (صباح نیوز) لاہور۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے آٹھویں سیزن کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب پہلی مرتبہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔اس مرتبہ پی ایس ایل سیزن آٹھ کے لیے افتتاحی تقریب کے علاوہ پانچ میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہی شیڈول کا حصہ ہیں، جس کے لیے گراونڈ میں چار پچیں تیار کی جا رہی ہیں۔13 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا جائے گا۔