لاڑکانہ(صباح نیوز)لاڑکانہ کے گوٹھ وڈا مہر میں پولیس چھاپے کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس پارٹی نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے گوٹھ وڈا مہر میں چھاپہ مارا تھا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔