آمدن سے زائد اثاثے’منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 10جنوری تک توسیع


کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی منظور حسین وسان کی جانب سے آمدن سے زائد اثوں کے کیس  میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے ان کے خلاف انکوائری جاری رکھنے یا بند کرنے کے حوالہ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے نیب حکام سے استفار کیا کہ نیب نے بتایا کہ انکوائری بند کی جارہی ہے اس حوالہ سے کیاپیش رفت ہوئی ہے

اس حوالہ سے تحریری رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی گئی۔اس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انکوائری بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے نیب ہیڈکوارٹرز نے فیصلہ کرنا ہے، نیب ہیڈکوارٹرز کو معاملہ ارسال کردیا گیا تھا لیکن اب تک نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

عدالت جواب جمع کروانے کے لئے کچھ مہلت دے۔اس پر عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری جاری رکھنے یا بند کرنے کے حوالہ سے نیب حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔