اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید3مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28839تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے250نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9120تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.67فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ47لاکھ83ہزار151 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ39ہزار918افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ68 لاکھ61ہزار225افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں7لاکھ41ہزار226افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی13 کروڑ39لاکھ1ہزار703 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں12لاکھ63ہزار193 کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ89ہزار293تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ51 ہزار409مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد734تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 175مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد690تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد329تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3151تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4847تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان42،آزاد جموں وکشمیر45جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ65ہزار688مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ27ہزار734،صوبہ خیبر پختونخوا میں 174126،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد106854،صوبہ بلوچستان33131،آزادجموں وکشمیر33827جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10224تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد108146،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180710،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ43ہزار 937 ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ78ہزار173،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33536 ،آزاد کشمیر34615اور گلگت بلتستان میں10426افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13052افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7638، خیبر پختونخوا میں5894، اسلام آباد میں963، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں363اور آزاد جموں و کشمیر میں743فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ26 لاکھ1ہزار431ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے36944نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ ملک بھرمیں 15سے 18سال کی عمر کے افراد کو بھی کو روناوائرس کی ویکسین لگا نے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکا نزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189اور سندھ میں 14مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44اور اسلام آباد میں 14ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25اور گلگت بلتستان میں بھی 16مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔