کراچی (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ یہ سال کی آخری مہم ہے، ہر ڈیڑھ مہینے بعد پولیو مہم چلانے کے کیسز میں کمی آئی ہے۔
سندھ بھر میں 13 دسمبر سے 19 دسمبر تک پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سوبھراج اسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت، سیکریٹری صحت و دیگر موجود تھے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ سال کی آخری پولیو مہم ہے، جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، ساتھ میں وٹامن اے بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ2020 سے لے کر اب تک تقریبا ہر ڈیڑھ مہینے بعد پولیو مہم چلائی گئی ہے، جس کی وجہ سے پولیو کیسز اور گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کمی آئی ہے۔
سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2021 میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا، جس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اگر باقاعدگی سے پولیو مہم چلائی جائے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تو پولیو سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
مراد علی شاہ نے اپیل کی ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ عوام گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور میڈیا اس کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کیمپین میں 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔
اس مہم کے دوران 12 سال سے زائد عمر والوں کو مخصوص علاقوں میں کورونا ویکسین بھی دی جائے گی۔
ان علاقوں میں کراچی کے 7 ڈسٹرکٹ، جبکہ دیہی سندھ میں سانگھڑ، حیدراباد اور خیرپور بھی شامل ہیں۔