کشمیری وفد کی ترکیہ کے سفیر سے ملاقات، زلزلے میں جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز) کشمیری وفد نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی  سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے  وفد میںجماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر،  سابق کنوینر غلام محمد صفی ،اورلیگل فورم فار کشمیر کے کنوینرناصر قادری ایڈووکیٹ شامل تھے ۔

کشمیری وفد نے تباہ کن زلزلے پر جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا  ۔ اس موقع پر حریت کانفرنس اور جموں کشمیر کے عوام کی جانب سے ریسکیو اور بحالی آپریشن  میں تعاون کے لیے  خدمات پیش کی گئیں۔