شمالی کشمیر میں پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر:شمالی کشمیر میں پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

کپواڑہ ضلع کے کرالپورہ  علاقے میں اتر پردیش کا ایک خاندان رہائش پزیر تھا گزشتہ رات کو دم گھٹنے سے خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں  ماجد انصاری (35) ولد احمد حسین، ان کی اہلیہ سوہانہ خاتون (30) اور ان کے بچے فیضان انصاری (4)، ابو زر (3) اور چند دن  کا شیرخوار بچہ شامل  ہے ۔

مقامی پولیس نے  خاندان کے افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دم گھٹنے کا ممکنہ معاملہ ہو سکتا ہے۔