کراچی(صباح نیوز)حکومت کی جانب سے مسیحی برداری کو مذہبی تہوار کرسمس پر ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے اے جی پی آر اور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو ایڈوانس تنخواہیں دینے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔وزارت کی جانب سے جاری ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عیسائی ملازمین کو تنخواہ، الاونسز اور پینشن قبل از وقت ملے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دیوالی کے موقع پر بھی سندھ حکومت کی جانب سے ہندو کمیونٹی کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی گئی تھیں۔