انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن بھارتی جعل سازی کا نوٹس لیتے ہوئے ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی

اسلام آباد (صباح نیوز) انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن نے  بھارتی جعل سازی کا نوٹس لیتے ہوئے  نیزہ بازی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دے  دی  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان میں 15 فروری سے شروع ہورہے ہیں ۔

ایونٹ میں  اردن، لیبیا ، ایران ، شام اور  بیلاروس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کیلیے پاکستانی ٹیم فائنل ہوگئی ہے ۔ پاکستانی ٹیم میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل ہیں جبکہ ہارون بندیال کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

صدر ایکویسٹیریئن فیڈریشن آف پاکستان سلطان محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی بار اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ۔ ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستانی گھوڑوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، امید ہے ہماری ٹیم بہترین پرفارم کرے گی ٹیم فائنل کرلی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن نے پچھلے سال بھارت کی جعل سازی کے باعث وہاں ہونے والے کوالیفائر کینسل کرکے  میزبانی پاکستان کو دی تھی