کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقہ پٹیل پاڑہ میں دو ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو بہن، بھائی جاں بحق جبکہ ایک بھائی زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کا آبائی گائوں میں زمین کا جھگڑا چل رہا تھا۔
ملزمان نے گھر میں گھس کر بہن، بھیائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تین بہن، بھائی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو بہن، بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں زیب النساء اورظاہر شاہ شامل ہیں۔
جبکہ ایک زخمی بھائی کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تحققیقات کررہی ہے پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کا آبائی گاں میں بھی زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا ہے۔