اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی عبوری مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن 8 کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات سے تفصیلا آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔