یو این ای پی سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں میں ساتھ دے،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،

وزیراعظم نے یو این ای پی کے جاری کاموں کو سراہا اور ماحولیاتی نظام کے مسائل موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے ہیں،

یو این ای پی تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔