واشنگٹن(صباح نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹزنے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دبائو بڑھائے۔