کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار شہید ہوگیا۔
کوئٹہ ایئرپورٹ کے روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار کو شہید کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جسے صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیجز کے علاوہ مختلف شواہد اکٹھے کئے گئے۔