اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار کی ملاقات،معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار کی ملاقات،معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر  اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار رابرٹ کپروٹھ نےملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی سینئر حکام کے علاوہ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ بھی موجود تھے، وزیرخزانہ نے امریکی عہدیدار کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملکی معیشت کودرست سمت ڈالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں بارے آگاہ کیا،

امریکی عہدیدار نے معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رابرٹ کپروٹھ نے معاشی و مالیاتی امور پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔