مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم ،فوری رہا کیا جائے ، مولاناعبد الحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد ا لحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم ،فوری رہا کیا جائے گوادر کے مسائل کے حل ،سیکورٹی فورسز،انتظامیہ کی لوٹ مار بھتہ خوری ،لاکھوں کروڑوں رشوت لینے والوں کے خلاف آوازبلند کرنا جرم نہیں بلکہ جہادہے مولاناہدایت الرحمان بلوچ وحق دو تحریک نے جائز تسلیم شدہ حقوق کے حصول کیلئے جرات کا مظاہرہ کیا جس کی پاداش میں حکمران ،انتظامیہ نے پولیس گردی کرکے قائدین پر تشدد،گرفتاری ومقدمات بنائے ۔جماعت اسلامی ،باشعور عوام اور وکلاء انتظامیہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دو کے قائدین کیساتھ ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ریگستان بنانے ،بدعنوانی کی سرپرستی کرنے والے آج بھی حکومت میں ہے عوام ان لٹیروں کے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ مسائل مشکلات پریشانیوں سے نجات اور عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے ۔حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جائز قانونی حقوق کے حصول کیلئے عوامی سیاسی تحریک جاری ہے، اُسے ریاستی طاقت سے دبادینا ممکن نہیں۔ پرامن جدوجہد کرنے والی حق دوتحریک کی قیادت اور کارکنان اب بھی بلاوجہ جھوٹے مقدمات میں گرفتاروقید ہیں، جبکہ عوام، مرد و خواتین اور نوجوانوں میں اپنے مسائل کے حل کا عزم لازوال ہے۔حکومت گرفتارقائدین کو رہامقدمات ختم ،ٹرالر ،بھتہ ،منشیات ،شراب مافیازسے نجات دلائی جائیں ۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور حسین وڈیلہ کی قیادت میں گوادر ‘حق دو تحریک’ محب وطن تحریک ہے۔ عوامی حقوق، عوامی مسائل کے حل کے لیے یہ تحریک آئینی، سیاسی، عوامی اور جمہوری مزاحمت کی تحریک ہے۔ حکومت مولانا ہدایت الرحمن اور حسین وڈیلہ کے ساتھ مذاکرات کرے، قیادت اور کارکنان کو رہا کیا جائے، ناجائز مقدمات ختم کیے جائیں۔ گوادر کے عوام ماہی گیری کے روزگار کا حق چاہتے ہیں۔ تعلیم، روزگار، صحت، بجلی، پینے کا صاف پانی اِن کا حق ہے۔ سی پیک منصوبہ قومی منصوبہ ہے۔ گوادر کے عوام کو شہری سہولیات اِن کا پہلا حق ہے۔ وسیع تر معدنی ذخائر، ساحلی پٹی اور رقبہ ہونے کے باوجود حکومتوں نے صوبے کے عوام کو پسماندہ رکھا اور ان سے دھوکا کیا۔ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی، ہم اب بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ جو بھی بلوچستان کے آئینی جمہوری قانونی حقوق کے راستے میں رکاوٹ بنے گا، جماعت اسلامی کا اس کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی