ڈیرہ مرادجما لی (صباح نیوز)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ لاپتہ افرادکے حوالے سے سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ ،لاپتہ افرادکمیشن کے سارے وعدے بے نتیجہ ہیں لاپتہ افراد کے خاندان اب بھی پریشان ہیں گوادر میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے لاپتہ افرادکی بازیابی ،ماہی گیروں ،سی پیک کے ثمرات ودیگر حقوق کے حصول کیلئے پرامن دھرنا دیا اس جرم میںدھرنے پر حملہ ،تشدد ،لاٹھی چارج ،پولیس گردی ہوئی اور مولانا ہدایت الرحمان ویگر قائدین گرفتار ہوئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کو رہا مقدمات ختم اور گوادر سمیت بلوچستان کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کرکے گوادر وبلوچستان کی آگ کو بجھا دیں ۔ملک بھر سمیت بلوچستان سے جماعت اسلامی میں جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہیں لوگ دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوئے جماعت اسلامی انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریگی جماعت اسلامی ہی مسائل کو حل ،اسلامی نظام کو نافذ اور بلوچستان وملک کے عوام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیگی کراچی میں عوام کے میڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ کراچی کو مثال بناکر ہم عوامی قوت وتائیدسے پورے ملک کو ترقی دیںگے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع نصیرآباد کے زیر اہتمام ڈیرہ مرادجما لی میں گرینڈ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں علمائے کرام وسیاسی ورکرزنے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسہ سے نائب امیر صوبہ حافط محمد اسماعیل مینگل ، امیر ضلع نصیرآباد خاوندبخش مینگل ،امیر ضلع جعفرآباد محمد امین بگٹی ،مولانا محمدایوب منصور ،محمد یوسف منگریو،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑوودیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں موروثیت ،بدعنوانی ،فرقہ واریت ولسانیت نہیں جماعت اسلامی کے کسی فرد،ممبران اسمبلی ودیگر اعلیٰ حکومتی عہدوں پر رہنے والوں نے کوئی چوری نہیں کی ہر سطح پر دیانت سے خدمات کے ریکارڈبنادیے ہیں عوام دیگر جماعتوں سے مایوس اورجماعت اسلامی کی دیانت داری ،خدمات وجدوجہد کو دیکر جماعت اسلامی کی طرف آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں عوام کا مینڈیٹ چوری ،گوادر میں حقوق مانگنے والوں پر تشدد،پولیس گردی اور مقدمات عوامی خدمت ،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی سے سفر سے نہیں رکھوایاجاسکتا ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بھی گوادر میں عوام نے میڈیٹ دیا لیکن حکمرانوں نے اب تک منتخب نمائندوں کو حقوق واختیارات نہیں دیے بلکہ حقوق مانگنے والوں کو شرپسند بناکر گرفتار کیے گیے حکمرانوں ،سیکورٹی فورسزوبااختیار طبقات کا یہ رویہ حالات کو مزید خراب ،عوام کو مشتعل ،احسا س محرومی میں اضافہ کریگاجو ملک وقوم کیلئے ٹھیک نہیں ۔حکمرانوں نے دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈزاکھٹے کیے لیکن متاثرین پر خرچ کرنے کا سوچابھی نہیں ۔بلوچستان کیساتھ وفاقی حکومت نے بھی عوام کو مایوس اور لوٹ مارمیں اضافہ کیا جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالیگی لاپتہ افراد کو بازیاب ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کو رہا مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے عوام کو جائز قانونی حقوق دیے جائیں ہم حق دوتحریک ختم نہیں بلکہ اس میں مزید تیزی وبہتری لائیں گے عوام ،میڈیا ،انسانیت حقوق تنظیمیں ، انسانیت سے محبت کرنے والے ہمارے ساتھ ہیں