ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر، 24 گھنٹوں میں کتنی اموات ہوئیں؟تفصیلی خبر پڑھیں


اسلام آباد (صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید11مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28823تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے395نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9511تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.77فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ36لاکھ79ہزار855 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ98ہزار897افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ53 لاکھ9ہزار570افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں7لاکھ48ہزار15افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی13 کروڑ13لاکھ 11ہزار97خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں12لاکھ3ہزار514کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے  ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ88ہزار761تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ50 ہزار427مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد759تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے358مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ  خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد729تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد370تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3496تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4821تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان40،آزاد جموں وکشمیر40جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ65ہزار266مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ27ہزار248،صوبہ خیبر پختونخوا میں 173997،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد106779،صوبہ بلوچستان33125،آزادجموں وکشمیر33818جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10224تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد108081،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180611،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ43ہزار794،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ77ہزار721،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33528 ،آزاد کشمیر34601اور گلگت بلتستان میں10425افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13050افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7634، خیبر پختونخوا میں5885، اسلام آباد میں962، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں363 اور آزاد جموں و کشمیر میں743فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ24 لاکھ79ہزار184ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے50859نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے جبکہ  ملک بھرمیں 15سے 18سال کی عمر کے افراد کو بھی کو روناوائرس کی ویکسین لگا نے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔