اسلام آباد(صباح نیوز) چیئر مین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اوروفاقی وزیر برا ئے خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان رابطہ ۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ،چیئرمین سینیٹ نے وزیر خزانہ کی بلوچستان حکومت کو درپیش مالی مسائل کی طرف توجہ دلوائی۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت اور سرکاری شعبے کو مالی مسائل درپیش ہیں، فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت کوفراخدلانہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کی تجویز سے اتفاق کیا ااور چیئرمین سینیٹ کویقین دہانی کروائی کہ صوبے کو درکار فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنی طرف سے اور وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان کی عوام کی جانب سے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔