کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد ا لحق ہاشمی نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کامینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے ۔کراچی کے عوام نے ترقی خوشحالی امن وسکون اور انصاف کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاہے بدقسمتی سے پیپلز پارٹی وایم کیو ایم پہلے الیکشن سے ڈرتے تھے اب عوامی مینڈیٹ کو چوری کر رہے ہیں الیکشن کمیشن بارم بی کے مطابق رزلٹ دیکر جماعت اسلامی اور کراچی کے عوام کے رائے کا احترام کریں۔مولانا ہدایت الرحمان ودیگر گرفتارقائدین کو رہا مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر پھر احتجاج ودھرنا ہوگا ۔
اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے باشعور عوام سے ملکر کراچی میں دوبارہ بوری بندہ لاشوں ،ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی وبدامنی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیایہ اعتمادسندھ پر قبضہ کرنے والی نااہل ناکام حکومت وپیپلزپارٹی ،ایم کیوایم کو ہضم نہیں ہورہی ۔پیپلزپارٹی ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ کیا انشاء اللہ جماعت اسلامی کراچی کو ترقی وخوشحالی کا بہترین شہر بنائیگی ۔ حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی کے رہنما مولاناہدایت الرحمان بلو چ ودیگر قائدین کوفی الفور رہا مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کے مسائل حل کریں ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،دھشت گردی ،بدامنی ،بھتہ خوری کے خلاف عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاپہلے پیپلز پارٹی ،ایم کیوایم وسندھ حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتے جماعت اسلامی اورکراچی کے عوام نے بار باراحتجاج کیا عدالت والیکشن کمیشن پاس گیے جب الیکشن کے انعقادمیں کامیابی ملی تو الیکشن کمیشن وپیپلزپارٹی نے ملکر دھاندلی کی حکومت فوری طور پر کراچی کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتمادقبول کرتے ہوئے الیکشن نتائج تبدیل کرنے سے بازآجائے اور جماعت اسلامی کو کراچی کے عوام کی خدمت کا موقع دیں تاکہ کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بن جائے بصورت دیگر ہمارااحتجاج سخت ،بھر پوراور نہ ختم ہونے والا ہوگا