راولپنڈی، انتظامیہ کی کارروائی، 1300 سے زائد سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد،2ملزمان گرفتار


راولپنڈ ی(صباح نیوز) ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے کر 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔