کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران گوادر وبلوچستان کے پریشان حال عوام کو آئینی قانونی حقوق دیں حق دوتحریک کے قائدین پر بننے جھوٹے مقدمات ختم ،انہیں فوری رہا کرکے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل کرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دیں ۔غلط بیانی جھوٹا پروپیگنڈہ سے حالات سدھرسکتے ہیں نہ عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ڈنڈے وپولیس گردی اور تشدد سے مسائل حل کرنے اورگوادر کے عوام کو بائی پاس کرکے گوادر کے ترقی کے خواب دیکھنے والے عوامی غیض وغضب وغم غصے سے لاعلم ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ڈنڈے آپریشن پولیس گردی وایف سی کے ذریعے عوام کو دبایا جاتاہے عوام کسی بھی ظلم وجبرکے خلاف آوازنہیں اُٹھا سکتے عوامی آوازکو دبانے کیلئے ہر ظلم وجبر کا راستہ اختیار کیا جاتاہے ۔حق دوتحریک نے پرامن قانونی طریقے سے گوادر کے دیرینہ سلگتے اجتماعی قومی مسائل کو حل کرنے کیلئے جمہوری طریقہ اختیار کیا پرامن دھرنا واحتجاج کیا حکمرانوں انتظامیہ باالآخر وزیر اعلیٰ نے آکر مذاکرات کرکے گوادر دھرنے کے مسائل تسلیم کیے اورپھر دھر نا ختم ہوالیکن ایک سال گزرنے کے باوجودساحل پر مچھیروں کو تنگ کرنے ،سمندری حیات ختم کرنے کیلئے ٹرالرمافیاکی لوٹ مار ،حکومت وانتظامیہ ،وسیکورٹی فورسزکو بھتہ دینے کا سللہ جاری ہے ۔
بارڈروچیک پوسٹوں پر بھی بھتہ خوری جاری گوادرکے مقامی عوام کو پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل شکار ہیں ۔گوادرمیں منشیات وشراب عام جس کی وجہ سے گوادر کے نوجوان طالب علم سمیت عوام پریشان ومتاثرہیں۔یہ مطالبات حق دوتحریک کے جائز عوامی وقانونی تھے حکمرانوں کے پاس سننے مذاکرات کرنے کیلئے وقت نہیں تھا جس کی وجہ سے حق دوتحریک دوبارہ دھرنادینے پرمجبور ہوئے اورپھر دوماہ پرامن دھرنا جاری تھامگر حکمرانوں نے طاقت پولیس گردی کرکے آدھی رات کودھرنے پر حملہ کرکے تشدد،گولی ولاٹھی کا استعمال کرکے پرامن دھرنے کو منتشر کیاچھاپے گرفتاریاں چاروچاردیواری کا تقدس پامال کرکے مائوں بہنوں کو زخمی اور گاڑیوں واملاک کونقصان پہنچایا جس سے حالات خراب عوام میں غم وغصہ پایا جاتاجاتاہے ۔حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حکمران گرفتار کارکنوں کورہا مقدمات ختم ،چوری کی گئی چیزیں واپس اوردھرنے کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل کرکے گوادر کے عوام کو مسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ،مہنگائی ،بھاری سودی قرضے ،جھوٹے بیانات حکمرانوں کے تحفے ہیں منتخب نمائندے حکمران ،اسٹبلشمنٹ وانتظامی آفیسرزیعنی شاہی خاندان ،بڑے سرکاری عہدوں پر براجمان لوگ آج بھی مہنگائی،گیس بجلی لوڈشیڈنگ تعلیم وصحت کے مسائل سے پریشان نہیں ہیں مہنگائی گیس بجلی لوڈشیڈنگ تعلیم وصحت کے مسائل صرف ووٹ دینے والے معصوم عوام کیلئے ہیں ہمارے حکمران واسٹبلشمنٹ ،بڑے آفیسرزہر قسم کی سہولیات سے مالا مال ہیں اس دیوالیہ پاکستان میں ان کی شاہ خرچیاں اوران کی بجلی گیس علاج وتعلیم مفت ہیں ۔ جماعت اسلامی ان ظالموں کے خلاف میدان عمل میں ہے جنہوں نے ملک وملت قومی خزانہ کو لوٹ لیا ہے بدعنوانی مسائل ومشکلات اورپریشان کی جڑہیں اور اس برائی ولوٹ مار میں حکمران منتخب نمائندے اسٹبلشمنٹ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں بدعنوانوں کے خلاف بلاتفریق احتساب کرکے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیے جائیں این آراوزدیکر بدعنوانی کا راستہ رہموارکرنا مناسب نہیں