ہم پرامن جمہوری سیاسی لوگ اور تشدد،جبر ظلم کے خلاف آئینی جمہوری حقوق چاہتے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

گوادر (صباح نیوز) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہم قانون وآئین کا احترام کرتے ہیں اسی آئین وقانون کے تحت پرامن جدوجہد ہم نے کی تشدد،پولیس گردی کے بعد جعلی مقدمات ،انتقامی کاروائیاں وگرفتاریاں کی گئی ہیں ۔غیر جمہوری ناروااقدامات ،جعلی مقدمات ،ظلم وجبر کا سامناکریں گے ہمیں وکلاء برادری ججزوعدالت پراعتماد ہے وکلا،میڈیا نے مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا۔میں اپنے آپ کوآج قانون کے حوالے کر رہا ہوں ہمارے ہر قائد وکارکنا ن پر بیس بیس جعلی مقدمات بنائے گیے ہیں لوگوں کو اغواوگرفتار کیا گیا،گھروں پر چھاپوں کے دوران قیمتی سامان چوری کیا گیا مائوںبہنوں کو زخمی کیا گیا ہم اس کاظلم وجبرکا قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے ۔سیاسی قانونی طریقے سے شرپسند وں کا مقابلہ کریں گے ۔ہم پرامن جمہوری سیاسی لوگ اور تشدد،جبر ظلم کے خلاف آئینی جمہوری حقوق چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر کورٹ میں گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ودیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین وکلاء برادری اور صحافی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ ساحل پرٹرالرمافیا،ڈرگ مافیا وبھتہ خوری کے خلاف ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،مسائل کے حل کیلئے ہماری تحریک جاری رہیگی ،جعلی مقدمات ،تھانے ،جیل کی سلاخیں ،چھاپے ،ماؤں بہنوں کو زخمی کرنے اورتشددہماراراستہ نہیں روک سکتے ۔قانونی سیاسی حوالے سے لڑیں گے۔

وکلا،انسانی حقوق کی تنظیموں، حق دوتحریک وجماعت اسلامی کے کارکنوں ودیگر نوجوانوں باشعورعوام سب کا شکریہ جنہوں نے ہر موقع پر ہماراساتھ دیا ،ہم کسی قوت سے خوفزدہ نہیںہوں گے بلوچستان ،گوادر،ساحل وسائل ہماراہے کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔حکومت نے گوادر کوجام وبندکرکے مواصلات نیٹ ودیگر رابطے بند کیے گوادر کو میدان جنگ بنادیا۔ہم سیاسی جماعتوں ،وکلاء ،میڈیا اورباشعورعوام کے مشکور ہیں میڈیا کے اندر بھتہ خوروں رشوت خوروں کے کارلے کرتوت بے نقاب ہوگیے ہیں گوادر آپریشن اسی طرح کا آپریشن ہے جس طرح ایک آپریشن سے پاکستان دولخت ہواجس میں کہا گیا کہ ہمیں بنگال چاہیے بنگالی نہیں چاہیے اب بھی ان بے حس باختیار بدعنوان حکمرانوں کو گوادر ،ساحل اور وسائل چاہیے انہیں گوادر کے عوام نہیں چاہیے ۔

میرے گرفتاری کیلئے آنے والے پولیس نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا تھا اس پولیس والے نے میرے گھر میں میری اہلیہ سے موبائل چھین کرکہاکہ ہمیں مولاناکو مارنے کا حکم ہے کہاں ہے مولانا ۔گوادرپولیس کو کس نے مجھے مارنے کاحکم دیا اس کامیں مقابلہ کرونگا ہمارے تیرہ قائدین حسین واڈیلا کی قیادت میں کوئٹہ میں گرفتاروقید ہیں ہر قائد پر بیس بیس مقدمات بنائے گیے ہیں ۔فی گاڑی سترہزار ایک لاکھ بھتہ لیا جارہاہے دن کی روشنی میں منشیات کا کاروبار چل رہاہے ۔گوادر پنجگور ودیگر علاقوں میں بھتہ خوری ہورہی ہے ہمیں چیک پوسٹیں منشیات کے اڈے فوجی نہیں تعلیمی ادارے چاہیے ہم پرامن جمہوری جدوجہد کرنے والے لوگ ہیں ۔ہم نے اس پولیس اہلکار کے ہاں جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کیا سرکاری شرپسندوں نے زیورات وقیمتی اشیاء چوری کیے انہوں نے اس پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا ۔پولیس اور ایف سی نے گاڑیاں وموٹرسائیکل چوری کیے وجلائے ہیں