زیارت(صباح نیوز)وادی زیارت میں آج درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔
زیارت میں 3 جنوری کو درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔