کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی جم گیا۔
سردی کے سبب کوئٹہ کے گھروں کی پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے۔ کوئٹہ بھر میں گیس پریشر کم ہے، کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
بلوچستان کے دیگر اضلاع زیارت، قلات، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ قلات اور زیارت میں گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔