حکمران گوادر وبلوچستان کے پریشان حال عوام کو آئینی قانونی حقوق دیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی ،آٹا،چینی ،خوردنی اشیاء ،جان ومال کی حفاظت کیلئے پریشان ہیں حکمران گوادر وبلوچستان کے پریشان حال عوام کو آئینی قانونی حقوق دیں حق دوتحریک کے قائدین پر بننے جھوٹے مقدمات ختم ،انہیں فوری رہا کرکے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل کرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دے کر جمہوری قانونی حقوق دیں۔ڈنڈاگولی دھمکی تشدداورمقدمات وگرفتاریوں سے مسائل حل نہیں ہوسکتے نہ کسی کو دبایاجاسکتا۔ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود پی ڈی ایم اور پی ڈی آئی اقتدار بچانے میں مصروف ہیں۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی 14جماعتیں مرکز اور بلوچستان میں، ن لیگ 1985ء سے اقتدار میں، پیپلزپارٹی پندرہ برسوں سے سندھ، پی ٹی آئی دس برسوں سے خیبرپختونخوا اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی حکومت کر رہی ہے، ثابت ہو گیا کہ ان سب کے پاس مسائل کا حل نہیں، یہ لوگ بری طرح ایکسپوز ہو چکے ہیں، دس بڑوں کا حقیقی احتساب ہوجائے تو سب جیل جائیں گے، بڑوں کی ناجائز دولت قومی خزانے میں جمع ہونی چاہیے۔وفاقی وبلوچستان حکومت کی ناقص پالیسیوں ،بدعنوانی ،نااہلی کی وجہ سے معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورت حال بھی انتہائی خراب ہو گئی ہے زرعی ملک کے عوام آٹے کیلئے پریشان یہ سب لوٹ مار نااہلی کی وجہ سے ہے ۔

حکمرانوں نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار بناکر دنیا بھر میں توگداگر ی شروع کی لیکن حکومتی سطح پر سادگی وقناعت کے بجائے شاہ خرچیاں کم نہیں کی مانگنے سے معاشی مسائل حل ہوگی نہ ملک کو دیوالیہ سے بچایا جاسکتاہے حکمرانوں قرضوں وامداد پر ملک چلانے کے بچائے ملک کے اندر ترقی وخوشحالی بچت وسادگی اور ایمانداری کی پالیسیاں شروع کریں لوٹ بدعنوانی شاہ خرچی فضولیات عیاشی کم کرنے کے بجائے قرضوں سے ملک ومعیشت بچاناناممکن ہے جماعت اسلامی دیانتدار ٹیم کے ذریعے ملک وملت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے آج ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں مہنگائی وبدعنوانی کے خلاف بھر پور احتجاج ہوگا نااہل حکمرانوں کو اپنی سیٹ اپنی پارٹی ذاتی مفادات کی فکر ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ۔

پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی چلے ہوئے کارتوس، عوام ووٹ کی طاقت سے ان آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرے۔ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی مرحلے تک لے کر جائے گی، عوام سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل ہے۔ قوم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ حکمران جماعتوں کی آپس کی لڑائی،لوٹ مار،بدعنوانی کی وجہ سے بلوچستان بھی معاشی، سیاسی اور سماجی لحاظ سے مفلوج ہو چکا ہے، حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ حالات مزید خطرناک ہوں گے پہلے غربت نے ڈھیرے ڈال دیے اب غریب عوام کو پینے کے صاف پانی کیساتھ آٹابھی نہیں مل رہا عوام ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں لگ کر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، حکمران طبقہ کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، یہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار ہیں نہ پروٹوکول، انھیں عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ۔ کرپٹ ٹولہ کی موجودگی میں ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے صرف جماعت اسلامی کی دیانت دار، امانت دار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ سب جماعتیں آزمائی جا چکی ہیں، اس وقت سب حکمرانی کے مزے لے رہی ہیں