گوادر میں کل ریلی شیڈول کے مطابق ہوگی، مولانا ہدایت الرحمن کا اعلان


گوادر(صباح نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان ، گوادر کو حق دو، بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ کل کی عظیم الشان ریلی اپنے شیڈول اور پروگرام کے مطابق ہوگی،

سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ گوادر دھرنے کو جدید اسلحے سے لیس پولیس کی بھاری نفری نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج یوسف مستی خان صاحب کی گرفتاری کے بعد یہ دوسرا اشتعال انگیز اقدام ہے۔ مگر ہم مشتعل نہیں ہوں گے، پرامن رہیں گے۔ احتجاج/دھرنا آئینی و جمہوری حق ہے، ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔