ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیراسٹ انجیکشن غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے استعمال فوری روکنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)ڈریپ نے انجیکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول) کو غیرمعیاری اورملاوٹ شدہ قراردے دیا  ۔  انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں  ۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے   پیراسٹ انجیکشن کا استعمال فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

ڈریپ کے مطابق پیرا سٹ، 100 ایم ایل انجیکشن ، بیج نمبرسی جے  170 غیر معیاری ہے ۔  سٹینڈ فارما کا انجیکشن پیرا سٹ  (پیراسیٹامول ) 100 ایم ایل غیرمعیاری ہے، انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے  دیکھے جا سکتے ہیں، بیس  نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجیکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے  ۔

ڈریپ نے متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کوروکنے کی ہدایت کر دی ہے   اورکہا ہے کہ کمپنی  پیراسٹ انجیکشن فوری طورپرمارکیٹ سے اٹھانے، فارمیسی پر موجود متعلقہ انجیکشن کو واپس کمپنی کے حوالے کیا جائے ۔  شہری  متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں ۔