کراچی(صباح نیوز) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما پی پی پی میں شامل ہوگئے، ان میں سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزرا نوابزادہ گزین مری اور طاہر محمود پی پی پی میں شامل ہیں۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللہ اور میر اللہ بخش رند پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
پیپلزپارٹی میں بلوچستان کے اہم سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کے موقع پر علی مدد جتک، حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میر عبید گورگیج، محمد عیسی فتح، لالہ بخش، محی الدین، محمد رضا، ظہور بلیدی، روف، اقبال، لیاقت علی ودیگر بھی موجودتھے۔سابق صدر زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے حقیقی جدوجہد کی ہے،
بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔