(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل بلوچستان حکمرانوں سے خیرات نہیں اپنا حقوق مانگ رہے ہیں اہل بلوچستان کو بجلی ، پینے کا صاف پانی ،معیاری تعلیم ، روزگار ، علاج اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسرنہیں نااہلی اور بدعنوانی کرنے والے مسائل حل نہیں کر سکتے ۔ گوادر والوں کو اس لیے قید وبند اور پریشانی وپریشانی کیطرف دھکیل دیا گیا ہے کہ وہ جائز قانونی حقوق اورٹرالر مافیاز،سیکورٹی وحکومتی اہلکاروں کو بھتہ وغنڈہ ٹیکس دینے سے انکارکر رہے ہیں ۔حکمران ،سیکورٹی فورسزگوادروبلوچستان کے عوام پر مزید ظلم وجبر نہ کریں ۔ پاکستان کو گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے بدعنوان حکمرانوں نے دیوالیہ تک پہنچادیاہے۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے ونااہل حکمران ووٹ لیکر اپنے معصوم وپریشان عوام کو بھول جاتے ہیں عوام تقدیر بدلنے مسائل کے حل اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی،موروثیت فرقہ واریت ،تشدد جبر کے خلاف ،عوام کے حقوق کے حصول مسائل کے حل اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ وبلوچستان کے عوام کو گھمبیر مسائل کے دلدل میں پھنسا نے والے نااہل حکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈرپر قانونی کاروبار کا حق نہیں جب تک سیکورٹی فورسز،بھتہ خوروں کو بھتہ نہ دیں غنڈہ ٹیکس نہ دیں ۔ حکومت ، پولیس ،سیکورٹی فورسزاور متعلقہ ادارے اگر عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتے ،تحفظ دینے کے بجائے معصوم عوام پر تشددکرکے مقدمات بنائے جاتے ہیں تھانہ میں بند کیا جاتا ہے تو عوام کے پاس کیا راستہ بچ جاتاہے حکمران اس کا بھی بتادیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ وزراء ومشیران میڈیا پر آکر گوادر کے عوام کے خلاف بے بنیادجھوٹاپروپیگنڈہ اور غلط بیانی کر رہے ہیں بلوچستان کے اکثر بڑی پارٹیاں ہر حکومت کے ساتھ اقتدار اور وزارتوں میں شریک رہنے کے باوجودبلوچستان کے دو کروڑ سے زائد عوام کے جائز مسائل حل ہوئے نہ قانونی حقوق میسر ہیں ۔ منتخب نمائندے ،نااہل پارٹیاں الیکشن قریب آتے ہیں عوام کو بے وقوف بنانے اور دھوکہ دینے کی سازشیں اور تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے معصوم مظلوم عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے دلدل سے نجات لیگی ۔ جماعت اسلامی نے ہر آفت مصیبت وپریشانی اورانتہاہی مشکل اور کٹھن حالات میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔ لسانیت ،فرقہ واریت اور عصبیت کی سیاست کرنے والوں کا مقابلہ کیا اور قربا نیاں دیں اورہمیشہ شرافت ،صداقت کی سیاست وبہترین خدمات وجدوجہد اور رنگ و نسل کی تفریق سے بالا تر ہو کر کام کیا۔