نوشہروفیروز ( صباح نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکٹری سابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پڈعیدن میں اصغر علی وسیر ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جسے ٹریکٹر چلانا نہیں آتا اسے ملک چلانے پر بٹھا دیا گیا ۔نیازی جس نے پوری زندگی چندہ جمع کیا اس نے آج پاکستان کو بھی چندہ جمع کرنے پر لگادیا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیاتھا مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے پاکستان میں ترقی کرکے دھائی ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن نے دس سالوں میں وہاں کے لوگوں کی قسمت بدل کر دکھائی ہے اگر سندھ کی عوام بھی ہمیں خدمت کا موقع دینگے تو ہم سندھ کے اندر بھی ترقی کا انقلاب لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی محبت کی دھرتی ہے پیار کرنے والوں کی دھرتی ہے۔سندھ کی دھرتی ترقی کیلئے پیاسی ہے اور سندھ کی دھرتی چاہتی ہے کہ مسلم لیگ ن آئے اور آکر سندھ کی ترقی کے مسئلے حل کرے۔سندھ کو انصاف میں ۔صحت میں ۔روزگار میں ترقی دے ۔
اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ۔ن لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر قمرالزمان راجپر ۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر ۔ ایم این اے کیل داس کوہستانی ۔ راجہ انصاری ۔ مفتاح اسماعیل ۔ ھمایو آصغر وسیر ۔ حاجی عبدالرحمن راجپر ۔ اصغر علی وسیر ۔ نے کہاکہ آج پاکستان کو عمران نیازی نے۔جسے دھاندلی کے ذریعہ لایاگیا ملک کوبرباد کرکے رکھ دیاہے۔پچھلے سوا تین سالوں میں جو مہنگائی پیدا ہوئی جو ملک میں غربت پیدا ہوئی ہے اس سے غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیاہے ۔
نوازشریف دور میں کھاد کی بوری 2400 روپے کی تھی آج 9500 میں بھی نہیں مل رہی ۔ہمارے دور میں چینی 54 روپے کلو تھی اور آج 160 پر جاپہنچی اس مہنگائی کی وجہ اس حکومت کی نااہلی نا لائقی ہے انکو ملک چلانا نہیں آتا انشاءاللہ جلد ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور ملک پھر سے خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا