اسکواش کی عالمی رینکنگ جاری، برسوں حکمرانی کرنے والے پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 65میں جگہ نہ بنا سکا

اسلام آباد(صباح نیوز) اسکواش کی عالمی رینکنگ جاری ،  برسوں حکمرانی کرنے والے پاکستان کا کوئی بھی پلیر ٹاپ 65میں جگہ نہ بنا سکا۔

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین پوزیشن میں مصر کے چھ کھلاڑی شامل ہیں ۔ رینکنگ کے مطابق مصر کے علی فراج اور مصطفی اسل دوسرے ، نیوزی لینڈ کے پال کول تیسرے، انگلینڈ کے محمد آل شربیگے چوتھے نمر پر ہیں۔  بھارت کے سورو گھوشال رینکنگ میں 17ویں ،پاکستانی نژاد امریکی شاہ جہان خان 28ویں  نمبر پر ہیں ۔

پاکستان کے عاصم خان رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر آ گے ہیں جبکہ طیب اسلم 68ویں اور نور زمان رینکنگ میں 95ویں نمبر پر ہے۔گزشت تین ماہ کے دوران کھیلے جانیوالے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے اور دنیائے اسکواش میں طویل عرصہ حکمرانی کرنیوالے پاکستان سکواش ٹیم ایشین سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ تک بھی کوالیفای نہیں کر سکی۔