کراچی(صباح نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے لیے پچ تیار کرلی گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے برخلاف تیز اور باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی پچ کا جائزہ لیا ہے۔
دوسری جانب میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آج بھی آرام کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔