پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا، چودھری پرویز الہی


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہاہے کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے سپین کے اوورسیز پاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار نے ملاقات کی۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔ طلبہ کیلئے انڈسٹریز کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔