برازیلیا(صباح نیوز)برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی آخری رسومات پیر اور منگل کو سینٹوس میں ان کے گھر میں ادا کی جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عوام پیلے کو ان کے آبائی شہر کی سڑکوں پر پریڈ کر کے خراج تحسین پیش کرسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق پیلے نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1363 میچوں میں 1281 گول کیے۔
انہوں نے برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول کیے۔پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے اور ان کا 3 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونا بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پیلے 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ برازیلین کھلاڑی پیلے چند ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علا ج تھے جس کے بعد گزشتہ رات وہ 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔