اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس، سیکورٹی حکام، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ،وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات ونشریات شرکت کریں گے۔
اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک پر بریف کیا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔