نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی پارلیمنٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ سخت فوجی قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ واپس لیا جائے ۔
یاد رہے اس قانون کے تحت بغیر کسی جوابدہی کے بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں زبردست اختیارات حاصل ہیں۔ فوجی اہلکار کسی کو بھی گولی مار سکتے ہیں اس کا گھر تباہ کر سکتے ہیں کسی کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے ۔
بھارتی پارلیمان کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنماجسٹس (ر)حسنین مسعودی نے لوک سبھا میں جموں وکشمیر سے آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ افسپا کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس قانون کی آڑ میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں سرزدہوئیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس کالے قانون کو یکسر ختم کیا جائے۔