لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)میں تبدیلی کا عمل جاری ہے، ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا بھی عہدے سے الگ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ حکام سے الوداعی ملاقات کر کے گھر چلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف میڈیکل افسر اور ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان کی چھٹی کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیف سلیکٹر بنا یا گیا تھا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔