اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16جنوری تک روک دیا۔
ایف بی آرکے مطابق پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن کا اعلان 15جنوری کو کیا جائے گا، تمام چیف کمشنرز 10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں گے اور کمیٹیاں تمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹا ن پلانرز سے بھی مشاورت کرے گا اور کمیٹیاں 10جنوری تک تجاویز کو حتمی شکل دیں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے بھی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔